کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دس روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دس روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ خواتین، بچے اور قانون نافذ کرنے والے اہل کار اس پابندی سے مستشنی ہوں گے۔