لاہور(خبرنگارخصوصی)سیشن کورٹ لاہور نے خواجہ سعدرفیق کے فوج مخالف بیان دینے پر اند راج مقدمہ کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا، ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی، ن لیگی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث رمضان چوہدری پیش نہیں ہوسکتے،بحث کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق کیخلاف فوج مخالف بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا لہذا عدالت مقدمہ درج کر نے کا حکم د ے۔