ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے نشتر کا کوڑا کرکٹ سٹرک پر ڈالنے کے بجائے محفوظ طریقے سے ڈمپ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان سےکوڑا کرکٹ محفوظ طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جارہا ہے اور اکثر اوقات نشتر کے باہر سٹرک پر کوڑا کرکٹ موجود ہوتا ہے ، شہریوں کو بیماریوں سے بچاو کیلئے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے نشتر ہسپتال انتظامیہ کو کوڑاکرکٹ محفوظ طریقے سے ڈمپ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔