ملتان (سٹاف رپورٹر) ا یڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 3سب انسپکٹر وں سمیت 10 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہو ئے ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کر کے13 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گی،افا ضل عدالت نے تھا نہ الپہ کے منشیات کے مقدمہ سر کار بنام محمد خضرحیات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر محمد نیاز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال ، محرر محمد شہزاد ، کانسٹیبل د تہ، محمد نو ید اور محمد عا شق حسین کو 13فروری تھا نہ الپہ کے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر حقنواز، سب انسپکٹر عا بد حسین ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرفر حت حسین ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد علی،ہیڈ کانسٹیبل محمد عا رف کو گرفتار کر کے 13فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔