سینٹ پیٹرزبرگ ( جنگ نیوز ) دو بار کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹوا نے سینٹ پیٹرزبرگ ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ ان کے کیریئر کی مجموعی طور پر 21 ویں ٹرافی ہے۔ انہوں نے فائنل میں دفاعی چیمپئن روس کی کرسٹینا ملاڈینووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں1-6 اور 2-6 سے ہرادیا۔ انہیں چیمپئن شپ کیلئے وائلڈ کارڈ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ان کے گھر میں ڈکیتی ہوئی تھی جس کے دوران وہ نامعلوم شخص کی جانب سے چاقو کے وار سے زخمی ہوئی تھی، انہیں ہاتھ کی سرجری کرانی پڑی تھی۔ کم بیک کے بعد یہ ان کی پہلی جیت ہے۔ دوسری جانب ہنگری کی ٹیمیا بابوس نے تائپے اوپن ٹینس چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ انہوں نے فائنل میں یوکرین کی کترینا کزلوف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔