• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی، پاکستانی اسکواش کوچ فہیم گل فارغ

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسکواش فیڈریشن نے فہیم گل کو فارغ کرکے محمد یاسین کو اسکواش ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔ فہیم گل کا معاہدہ گزشتہ ستمبر میں ختم ہوگیا تھا جس کے بعد فیڈریشن نے ان کے معاہدے کی میعاد میں توسیع نہیں کیا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کی بہترین ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے بہتر سے بہتر کوچ کی تلاش میں ہے، فہیم گل کا معاہدہ گزشتہ ستمبر میں ختم ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتری لانے کیلئے وقت دیا گیا لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی، اس لئے فیڈریشن نے انہیں فارغ کردیا ہے۔ اس وقت اسکواش کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے جس کیلئے ماہر کوچ کی تلاش جاری ہے جبکہ فوری طور سابق کوچ محمد یاسین کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ایشین ٹیم ایونٹ اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ایشین ٹیم ایونٹ 21 سے 24 مارچ تک کوریا میں ہورہا ہے۔
تازہ ترین