• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری،عمران،شیخ رشید کے کیسز پربھی ازخودنوٹس لیاجائے،عابدشیر

Todays Print

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری،عمران خان اورشیخ رشید کے کیسز پربھی ازخودنوٹس لیا جائے،مسلم لیگ (ن) کے خلاف محاذ بنانے والے لاہور جلسے کے بعد ٹھس ہو چکے ہیں۔ایک مداری پیسے اکھٹے کر کے بھاگ گیا ہے،صرف ایک شیر ہی دھاڑ رہا ہے جس کا نام نواز شریف ہے ۔ آصف علی زرداری اور عمران خان کے خلاف کیس کھولنے کیلئے ’’نیب ‘‘ سے رجوع کیا جائے گا۔ نواز شریف کے خلاف دشمنی کی بناء پر کیس چل رہے ہیں جو ختم نہیں ہو رہے ۔عوام کی عدالت میں جانا اور مقدمہ لڑنا نواز شریف کا حق ہے ۔ اداروں سے ٹکراؤکیلئے نہیں،عدل کے حصول کیلئے تحریک شروع کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین