• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی ذاتیات کی سیاست خود اپنے گلے پڑ گئی ہے ، حنیف عباسی

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی ذاتیات کی سیاست خود ان کے اپنے گلے پڑ گئی ہے ، کسی کے اشارے پر لاہور میں استعفی کا اعلان واپس لے کرایک بار پھرانہوں نے خود کو عوام کی نظر میں جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ سیاست کو مذاق اور کھیل تماشہ سمجھنے والے عوامی مفاد کے دشمن ہیں۔ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہاکہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ظاہرہونے والے گروپس اب منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں اگر پانچ سال تک گالیاں دینے کے لئے دھرنے اور احتجاجی تحریکوں کے سٹیج نہ سجائے جاتے تو آج ترقی کے سفر میں بہت آگے ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری میٹرو پر تنقید کرنے والے عمران خان اب کے پی کے میں 74 ارب کی میٹرو بنا رہے ہیں جو ان کے بس کی بات نہیں ۔اس میٹرو کو بھی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے اور کے پی کے میں حکومت بنانے کے بعد ہم ہی پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تیس فیصد مریضوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جبکہ 23 ۔ مارچ تک راولپنڈی کے دوسرے منصوبے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کی تکمیل کے لئے بھی دن رات کوشاں ہیں۔حنیف عباسی نے کہاکہ ہم نے گالیوں کا جواب دینے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا مشن اور شعار بنایا ہے ۔
تازہ ترین