• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، عاصمہ کے قاتل کی شناخت، ڈی این اے میچ کرگیا، 3 رشتے دارگرفتار

لاہور،مردان( پی پی آئی ،جنگ نیوز) مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سال کی بچی اسماء سے لیا گیا ڈی این اے ایک مشتبہ شخص سے میچ کرگیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے 3رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق مردان پولیس کو پنجاب فرانزک لیب کی جانب سے اسما کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی جسکے بعد پولیس نے گوجر گڑھی میں کارروائی کرتے ہوئے اسما کے 3رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ روپوش ہونے کے خطرہ کے پیش نظر ملزم کا نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق تین سالہ اسما ء کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 145افراد کے ڈی این اے صوبائی حکومت کو بھجوائے تھے جن میں سے ایک ڈی این اے سیمپل مقتولہ اسماکے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد پنجاب حکو مت نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا ہے تاہم میچ کرنیوالے ملزم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیاگیا، نام سامنے آنے پر ملزم کے روپوش ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے قانونی کارروائی میں مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں لہٰذا ابتدائی طورپر نام خفیہ رکھاگیا اور قوی امکان ہے کہ گرفتاری کے بعد خود خیبرپختونخوا حکومت یہ نام سامنے لائے گی۔
تازہ ترین