پشاور(خبرنگار)دمیل ویلفیئر سوسائٹی چترال نے گو لن گول بجلی گھر سے یو سی ارندو اور وادی دمیل کو بجلی فراہم نہ کرنے پراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔پشاورپریس کلب کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں شرکاء نے بینراورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے درج تھے ،مظاہرین کی قیادت سوسائٹی کے صدر عصمت اللہ دمیلی اور دیگرنے کی ۔مظاہرین نےکہاکہ حکومت نے گولن گول بجلی گھر سےچترال کو 6 میگاواٹ بجلی دینے کا اعلان کیا تھا،لیکن یو سی ارندو کو مکمل طورپرنظرانداز کردیاگیاجس سے عوام میں سخت مایوسی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر چترال مین روڈ پر احتجاجی دھرنا دینگے ۔