• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت محمد ﷺ نے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کی ،پیر ثاقب شامی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حضرت محمد ﷺ دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں جنھوں نے زندگی کے ہر شعبے میںہماری رہنمائی کی ہے، آپ ﷺ نے فقط عقائد ہی نہیں جذبات سے متعلق بھی رہنما اصول بتائے ہیں۔ آپ ؐ کی ذات رحمت اللعالمین ہے، آپ ؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور یہ رحمت ہمیشہ کیلئے ہے۔آپ ؐ کی ذات مبارک کانٹیں بچھانے والوں کیلئے بھی پھول ثابت ہوئی۔بحیثیت امتی ہمیں ضبط تحمل اور درگزر سے کام لینا چاہیے،تصادم کرکے اپنی توانائی ضائع کرنے کے بجائے اپنی توانائی آگے بڑھنے پر خرچ کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار علامہ پیر ثاقب شامی نے جامعہ کراچی میں محفل عید میلاد النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام انجمن محبان رسولؐجامعہ کراچی نے کیا تھا۔ اس محفل سے انجمن کے صدر ڈاکٹر صادق علی خان نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض انجمن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر مجید اللہ قادری نے انجام دیئے۔محفل کے آخر میں مولانا محمد بشیر فاروقی نے اجتماعی دعا کرائی۔ محفل میں جنرل سیکرٹری انجمن محبان رسول ؐ منصورحسن قادری، صدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی ، صدر آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد طاہر خان ، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، محمد فرحان خان نے اور اساتذہ و طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین