• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تاریخی ٹرن آؤٹ رہا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست بہار میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ  کے دوران 16 اضلاع کے 121 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حکمران بی جے پی اور جنتا دل کے اتحاد کا مقابلہ اپوزیشن جماعت کانگریس اور لالو پرساد یادو کی جماعت راشٹریہ جنتا دل سے ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران 64.66 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جو ریاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

اس سے قبل 2000 کے اسمبلی انتخابات میں 62.57 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جبکہ 1998 کے لوک سبھا انتخابات میں ٹرن آؤٹ 64.6 فیصد رہا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال ووٹر فہرستوں میں کی گئی خصوصی نظرثانی کے نتیجے میں 47 لاکھ نام حذف کیے گئے تھے، جس پر حزب اختلاف نے الزام لگایا تھا کہ حکومت نے غریب اور پسماندہ طبقات کے ووٹ کاٹنے کی کوشش کی ہے۔ 

فہرست میں کمی کے بعد ووٹرز کی کل تعداد 7.89 کروڑ سے گھٹ کر 7.42 کروڑ  رہ گئی۔

دوسرے مرحلے میں ریاست کی باقی  22 نشستوں پر ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی، جبکہ نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید