• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کی اجازت کے بغیر مسلمان شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں ہوگی، کیرالہ ہائیکورٹ

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر مسلمان شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں ہوگی، بھارتی ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہلی بیوی کے اعتراض کی صورت میں رجسٹرار کو مسلم شوہر کے دوسرے نکاح کو آگے بڑھانے کے عمل سے گریز کرنا چاہیے۔

کیرالہ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ رجسٹرار کو مسلم شوہر کی دوسری شادی کے اندراج کے عمل کو روکتے ہوئے فریقین کو مستند سول عدالت کے پاس بھیج دینا چاہیے، تاکہ وہاں پر شخصی قوانین کے تحت شادی کی صحت اور جواز کا تعین کیا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید