• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دوسری شادی کا معاملہ، دوستوں نے چھری کے وار سے ایک دوسرے کو زخمی کردیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے روہنی میں دوسری شادی نہ کروانے پر ایک شخص نے اپنے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جگدیش نے اپنے دوست دیپک کو دوسری شادی کے لیے دلہن تلاش کرنے کے وعدے پر 60 ہزار روپے دیے تھے، لیکن وعدہ پورا نہ ہونے پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔

جگدیش نے اپنے دوست دیپک سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جس سے شادی کروانے کا اس نے وعدہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں کے درمیان کچھ تلخ باتیں ہوئیں اور دیپک نے اچانک چاقو نکال کر جگدیش کے سینے میں وار کر دیا۔

خود کو بچانے کے لیے جگدیش نے چاقو نکالا اور جوابی وار کرتے ہوئے دیپک کو زخمی کر دیا، جس کے بعد دیپک موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے اور جگدیش کو  اسپتال منتقل کیا۔

تحقیقات میں جگدیش نے بتایا کہ اس کی ازدواجی زندگی کئی سال سے کشیدہ تھی اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ اسی دوران اس نے اپنی خواہش دوست دیپک سے شیئر کی، جس نے مدد کا یقین دلایا۔

پولیس کے مطابق جگدیش نے پہلے دیپک کو 30 ہزار روپے نقد دیے اور پھر 7 اکتوبر کی شام آن لائن ادائیگی کے ذریعے مزید 30 ہزار روپے منتقل کیے۔

رات تقریباً 11 بجے دیپک نے جگدیش کو ریتھالا بس اسٹینڈ پر بلایا۔ وہاں جگدیش نے عورت کے بارے میں پوچھا تو دیپک مشتعل ہو گیا اور کہا کہ میں تمہیں ختم کر دوں گا، دوسری شادی کرنا بھول جاؤ، اور پھر اس نے جگدیش پر حملہ کیا۔ جگدیش نے خود کو بچاتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید