• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرگودھا میں اچار فیکٹری پر چھاپا

Punjab Food Authority Raid Pickle Factory In Sargodha

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور مضرِ صحت اچار تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی ۔

فیکٹری سے اٹھارہ سو کلو تیار اچاراور ایک ہزار دو سو بیس کلو خام مال برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سرگودھا کی خستہ حال عمارت میں جہانگیر اچار فیکٹری قائم تھی جہاں انتہائی گندے ماحول میں گلے سڑے پھلوں سےاچار تیار کیے جا رہے تھے ۔

اچارکی تیاری میں کیمیکلز ، ناقص تیل اور مصنوعی مٹھاس استعمال کی جا رہی تھی، یہ اچار لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی اور سرگودھا میں سپلائی کیا جاتا تھا ۔

تازہ ترین