کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بدھ کی شب اپنی قیام گاہ پر میڈیا کانفرنس کے دوران کینیڈا سے فون کرنے والے سنیئر رہنما حیدر عباس رضوی کو جھاڑ پلا دی، فاروق ستار میڈیا سے بات چیت کررہے تھے کہ اچانک کینیڈا سے حیدر رضوی نے ان کے فون پر کال کی جس پر فاروق ستار پھٹ پڑے اور کہا کہ آ پ کینیڈا سے لوگوں کو پیغامات بھیج رہے ہیں کہ بہادر آباد والوں کی حمایت کریں، آپ کینیڈا سے پارٹی سیاست کررہے ہیں، تاہم بعد میں فاروق ستار نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنے اس رویہ پر حیدر بھائی سے معذرت خواہاں ہیں۔