کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو چیلنج کردیا گیا ہے۔پیر کو جام عبدالکریم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ 18جنوری کو سندھ اسمبلی نے ترمیمی بل پاس کیا گیا حالانکہ 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول کا اعلان کردیا گیا تھا۔ شیڈول کے اعلان کے بعد بھی ترمیمی بل پاس کیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے جبکہ خفیہ رائے شماری کو شو آف ہینڈ میں تبدیل کیا جانا بھی غیر قانونی عمل ہے ۔ترمیمی بل آئین کی دفعات226 اور140 اے اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے ۔