راولپنڈی ( آن لائن ) عرفان نعیم منگی نے بطور ڈی جی نیب راولپنڈی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے ممبر عرفان نعیم مانگی نے بطور ڈی جی نیب راولپنڈی کا عہدہ سنبھال لیا جبکہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی کاپیاں عرفان مانگی کے حوالے کی گئیں کیونکہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میں ریفرنسز کی پیرری کرنا اب انکی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس کے علاوہ عرفان مانگی کو راولپنڈی میں ہاوسنگ سوساٹیوں سے متعلق ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے۔