ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے جماعت اسلامی پنجاب کی نومنتخب صوبائی مجلس شوریٰ کا اعلان کردیا ہے،صوبائی مجلس شوریٰ کا ناظم انتخاب جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ کو مقررکیا گیا ، ملتان سے آصف محمود اخوانی،شجاع آباد یونٹ،لودھراں سے میاں منیر احمد بودلہ،خانیوال،وہاڑی سے ہار و ن الرشیدنظامی، چودھری محمد طفیل وڑائچ،ڈیرہ غازیخاں،راجن پورسے پروفیسر عطا محمدجعفری،مظفر گڑھ،لیہ سےراناعمر دراز فاروقی ،چودھری مبشرنعیم،بہاولپورسےسید ذیشان اختر، ڈاکٹر محمد اشرف کو رکن منتخب کیا ہے، نو منتخب مجلس شوراکا2روزاجلا س 26فروری کو منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں ہوگا۔