• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک مارکیٹ،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرنسی مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری،جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں مزید 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 110.55روپے اور قیمت فروخت 110.65روپے پرمستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 111.50 روپے سے گھٹ کر 111.20روپے اور قیمت فروخت 111.80روپے سے گھٹ کر 111.50روپے ہوگئی۔ اعداد وشمار کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں مزید 1.50روپے اور قیمت فروخت میں مزید ایک روپے اوربرطانوی پائونڈ کی قیمت میں 2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید 135.50روپے سے گھٹ کر 134.00روپے اور قیمت فروخت 136.50روپے سے گھٹ کر 136.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 154.00روپے سے گھٹ کر 152.00روپے اور قیمت فروخت 156.00روپے سے گھٹ کر 154.00روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 15پیسے اورقیمت فروخت میں 10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمزید 20پیسے اورقیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 29.40روپے سے گھٹ کر 29.25روپے اور قیمت فروخت 29.65روپے سے گھٹ کر 29.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 30.25روپے گھٹ کر 30.05روپے اور قیمت فروخت 30.45روپے سے گھٹ 30.35روپے ہوگئی۔جمعہ کو چینی یوآن قیمت خرید 17.30اور قیمت فروخت 18.30روپے پر مستحکم رہی۔
تازہ ترین