• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی پولیس کا مشتبہ افراد کی شناخت کےلئے جدیدچشموں کا استعمال

لندن(نیوز ڈیسک) چینی پولیس نے دھوپ کے گہرے رنگ کے چشموں کا استعمال شروع کردیا جس میں مشتبہ کرمنل کی شناخت کے لئے چہرہ پہچاننے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے ۔ مصروف ٹرین سٹیشنز پر نئے چینی سال کی آمد پر پولیس نے جو چشمے پہنے تھےوہ مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک تھے جس میں کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات موجودہیں۔ٹیلی گراف کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس آنے جانے والے کسی بھی شخص کی تفصیلات بشمول نام، نسل، صنف اور گھر کے پتے سے آگاہ ہو جاتی ہے۔ژینگ ژہو ایسٹ ریلوے سٹیشن پر پولیس نے ان چشموں کی مدد سے ایسے7 افراد کو گرفتار کر لیا جو کہ اغوا اور کار سے کسی کو ٹکر مار کر بھاگ جانے کے کیسز میں ملوث تھے۔ایسے 26افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو کہ بوگس شناختی کارڈ استعمال کر رہے تھے۔چین کے مشہور اخبار ’’پیپلز ڈیلی‘‘ کے آلائن ورژن میں ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لیڈی پولیس افسر گہرے رنگ کا دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے ہے جس کے دائیں جانب والے لینس میں ایک چھوٹا کیمرہ فٹ ہے۔ڈیوائس میں ایک ایپ دی گئی ہے جس کی مدد سے پولیس افسران مشتبہ افراد کی تصاویر پراسس کر سکتے ہیں۔چین کی جانب سےمشتبہ افراد کی شناخت کے لئے ایسی جدید ٹیکنالوجی یز استعمال کی جا رہی ہیں جس سےمغرب میں لوگوں کے اوسان خطا ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین