رزڑ ( نمائندہ جنگ)صوابی کے علاقے زیدہ میں جنسی درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ،تین یوم کے اندر صوابی میں بچوں سے جنسی زیادتی کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے،زیدہ کے علاقے راحت آباد میں ایک نوجوان نے پڑوس میں پانچ سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ، متاثرہ بچے کے والد اسدخان کی اطلاع پرزیدہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وصال ولد گلاب خان کو گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچہ احد خان ولد اسدخان سکنہ راحت آباد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم وصال ولد گلاب خان سکنہ راحت آباد نے اپنے والدین کی غیرموجودگی میں مجھے اپنے گھر لے کر گیا جہاں انہوں نے مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزم وصال نے مجھے خاموش رہنے کیلئے 50 روپے دئیے ،میں نے گھر آکر اپنے والد کو بتایا ،زیدہ پولیس نے والد کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وصال ولد گلاب خان سکنہ راحت آباد کو گرفتار کرلیا ،جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کیلئے باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا گیا۔