لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں 37 ایجوکیٹرز بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر ڈی سی گوجرانوالہ سے جواب طلب کر لیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ارم حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود میرٹ پر بھرتی نہیں کیا گیا ، عدالتی احکامات کے باوجود ڈی سی گوجرانوالہ کو تمام 37 ایجوکیٹرز امیدواروں کو میرٹ پر بھرتی کرنے کا حکم دیا لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیالہذا ڈی سی گوجرانوالہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔