• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل لاجسٹک سیل 5سالہ بزنس پلان تیار اور اہداف مقرر کرے، احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو پانچ سالہ بزنس پلان تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ا کہ کہ اس پلان کے ذریعے سیل کیلئے اگلے پانچ سال کے اہداف مقرر کئے جائیں تاکہ ادارے کو خطے کو بہترین ٹرانسپورٹ کمپنی بنایا جا سکے۔این ایل سی کو درمیان مدتی اور طویل مدتی اہداف تیار کر کے اپنی آپریشنل استعدا د کو بڑھانا چاہئے تاکہ وہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع سے فائد ہ اٹھا سکے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور گوادر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فورا کام کر دینا چاہئے۔وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔حسن اقبا ل نے اجلاس کے دوران ملک کی قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین