• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل کیس ، سابق ایس ایس پی طاہر ایوب کا بیان ریکارڈ،سماعت کل تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے محمود ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق ایس ایس پی طاہر ایوب کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 27جنوری تک ملتوی کردی ۔بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں شروع ہوئی تو گرفتار ملزمان کو پیش کرنے کے علاوہ سابق سی پی او سعود عزیز ،ایس پی خرم شہزاد بھی موجود تھے اس موقع پر عدالت نے استغاثہ کے گواہ سابق ایس ایس پی طاہر ایوب کا بیان ریکارڈ کیا جس پر وکلاء صفائی نے اپنی جرح بھی مکمل کر لی عدالت نے جرح مکمل ہونے کے بعد مزید کاروائی کیلئے سماعت ملتوی کر دی۔
تازہ ترین