• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سپریم کورٹ میں پیش دوران سماعت خوشگوار ماحول45منٹ کمرہ عدالت میں رہے

Todays Print

لاہور( این این آئی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف تقریباً45منٹ تک کمرہ عدالت میں موجود رہے ۔ سماعت کے دوران کمرہ عدالت کا ماحول خوشگوار رہا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل صوبائی وزرا ء رانا ثنا اللہ خان، رانا مشہود ، ذکیہ شاہنواز، عائشہ غوث پاشا،حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان، مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید عدالت پہنچ گئے ۔ چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ بیورو کریسی بھی عدالت میں موجود تھی۔وزیر اعلیٰ او دیگراعلیٰ شخصیات کی آمد کے پیش نظر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی طرف آنے والے راستوں اور عدالت کے اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

تازہ ترین