• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: ٹرک اور وین کا تصادم، 11 افراد جاں بحق

Hyderabad Truck And Van Road Mishap 11 Killed

حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین کے تصادم میں 11افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب ٹرک اور وین کی ٹکر کے نتیجے میں 9 خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

تازہ ترین