• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ، عدم ادائیگی پر محکمہ صحت،بلدیات، تعلیم اور پبلک ہیلتھ کی بجلی منقطع

سانگھڑ(نامہ نگار ) حیعکو آپریشنل ڈویزن سانگھڑ نے 3کروڑ44لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر تعلقہ سانگھڑ،سنجھورو،اورکھپرو میں محکمہ صحت، تعلیم،ٹی ایم ایز،اور پبلیک پیلتھ اور انسے منسلک تمام اداروں کی بجلی منقطع کردی بجلی کے انقطاع سے تینوں تعلقوں میں پانی کی فراھمی و نکاسی اور اسپتالوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں ڈویزنل انجینئر حیسکو ڈویزن سانگھڑ محمد مٹھل شیخ کا کہنا ہے کہ ان سرکاری اداروں کو مریضوں و عوام کے مفاد میں بار بار آگاہ کیا جاتا رہاہے کہ وہ اپنے محکموں کے ذمے بجی کے بقیاجات ادا کریں لیکن یہ محکمے صیسکو کے کسی بھی انتباہ پر کان ھہیں دھرتے جس پر یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا ہے انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے ذمے حیسکو کے 36لاکھ روپے محکمہ صحٹ کے ذمے 2کروڑ65لاکھ روپے پبلیک ہیلتھ کے ذمے 25لاکھ روپے اور محکمہ بلدیات کے ذمے 18لاکھ روپے بقایا ہیں یہ رقم مذکورہ محکموں کی جانب سے سانگھڑ ،کھپرو ،سنجھورو ،سندھڑی اسور شاہ پور چاکر میں قائم متعدد اداروں میں استعمال کی گئی تھی حیسکو کی جانب سے بجلی منقطع کیے جانے کے باعث اسپتالوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں جبکہ بعض اسپتالوں جنریٹرز کی مدد سے کام چلایا اس کے علاوہ مذرہ شھروں میں محکمہ بلدیات کی جانب سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے محمد مٹھل شیخ کا کہنا ہے بقایاجات کی عدم ادائیگی تک کسی بھی محکمہ کی بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین