راولپنڈی ( آن لائن ) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں نئے جج کی تقرری نہ ہونے کے باعث سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس اورحنیف عباسی کے اکائونٹس منجمندکرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی انسداد منشیات کی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر کا گزشتہ دنوں تبادلہ کر دیا گیا تھا لیکن ان کی جگہ نئے جج کی تعیناتی نہ ہوسکی جس سے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی گئی تاہم حنیف عباسی دیگر تمام شریک ملزمان سمیت عدالت میں موجود تھے-