• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی ، مراد سعید ترجمان کے پی حکومت مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس پیر کوعمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں فواد چوہدری کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور مراد سعید کو خیبر پختونخوا حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا جبکہ کراچی میں نئی شمولیت کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی اور شفقت محمود کو پنجاب سمیت تمام اینٹی کرپشن مقدمات سامنے لانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی، اجلاس میں چاروں صوبوں میں ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جو مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی زیر نگرانی میڈیا امور دیکھیں گے۔
تازہ ترین