خانیوال (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان ،طاہر القادری اور شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے 17فروری کو تفتیشی رپورٹ طلب کرلی تفصیل کے مطابق مقامی شہری قاری محمدرفیع اللہ نے ایڈیشنل سیشن جج خانیوال محمداقبال ہرل کی عدالت میں درخواست دائر کی کہ 17جنوری کو لاہور مال روڈ پر ایک جلسے میں علامہ طاہر القادری کی سرپرستی میں عمران خان اور شیخ رشید احمد نے پاکستانی پارلیمنٹ کو گالی دی کیونکہ قوم نے ووٹ دے کر ان ممبران کو پارلیمنٹ میں بھیجا ہے چونکہ ان رہنماؤں کے ادا کئے گئے کلمات سے براہ راست نہ صرف جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے پولیس میں قانونی کارروائی اور مقدمے کے اندراج کیلئے درخواستیں دیں مگر وہ کارروائی نہیں کررہے ایڈیشنل سیشن جج محمداقبال ہرل نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 17فروری کو تفتیشی رپورٹ اور افسر کو طلب کیا ہے ۔