• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی افرادی قوت عراق کی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے‘ ایاز صادق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں باہمی مفادات کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے،پاکستانی افرادی قوت عراق کی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے، اسلام کے دشمن مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر حیدر العبادی سے بغداد میں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم ہائوس پہنچے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراق بھی گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انتہا پسندی کا شکار ہے اور فی الوقت اس کو داعش کی جارحیت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق پاکستان کے درد اور مسائل کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں ہنرمند افرادی قوت موجود ہے جو عراق کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
تازہ ترین