کوئٹہ(پ ر)انجمن تاجران لورالائی کے ضلعی دفتر میں ایک اجلاس ہوا اجلاس میں شہر کے دکانداروں کو پچھلے چار سالوں سے درپیش مسائل زیر بحث رہے انجمن ک عہدیداروں نے کہا کہ لورالائی شہر میں پچھلے چار سالوں سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی صفررہی ہے شہر میں زرہ برابر صفائی صاف پانی کی فراہمی کی سہولیات دینے کے حوالے سے کوئی کارکردگی دیکھنے کو نہیں ملی دن میں شہر سے کچرہ باقاعدگی سے نہیں اٹھایا جارہا اور نہ ہی سٹریٹ لائٹس جو کئی مہینوں سے خراب ہیں ان کی کسی قسم کی مرمت کی گئی ہے شہری آبادی دن بدن بڑھ رہی ہے لیکن کچرہ دانوں کا فقدان ہے جو پہلے موجود تھے وہ ٹوٹ پھوٹ جبکہ اثکر جگہوں سے کچرہ دان نام کی کوئی چیز نہیں لیکن بلدیاتی اداروں کے سربراہان و ارکان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںپراپرٹی کے خرید وفروخت کا بزنس تباہ ہوچکا ہے ہم نیب ودیگر انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ لورالائی بلدیاتی ارکان کی نا اہلی کا سختی سے نوٹس لیں۔