• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال باعث شرم ہے، سراج الحق

Shame Full Use Of Money In The Senate Election Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال قوم کے لئے باعث شرم ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ہر سطح کے الیکشن کو صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے پاس غیر معمولی اختیارات ہیں لیکن وہ انہیں استعمال کرتا ہے اور نہ ہی اپنے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی طرف توجہ دیتا ہے۔

تازہ ترین