حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں طویل عرصہ بعد 6 ججز کا تقرر، دو ڈویژن بینچ اور دو سنگل بینچوں نے کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد ہائی کورٹ بار اور وکلا کے دیرینہ مطالبہ پر 7 سال بعد حیدرآباد ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میں 6 ججز کی تقرری، جس کے بعد جسٹس عبدالمالک گدی، جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر 1 اور جسٹس محمود خان اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر 2 نے کام شروع کردیا ہے جبکہ جسٹس عمر سیال اور جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں دو الگ الگ سنگل بینچز نے بھی مقدمات کی سماعت شروع کردی ہے۔ حیدرآباد ہائی کورٹ کے وکلا کئی سالوں سے حیدرآباد سرکٹ بینچ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کررہے تھے جس پر 6 ججز کی تعیناتی کی گئی ہے۔