• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایک فلم ،ایک کہانی،’ جھانسی کی رانی‘

One Story Jhansi Ki Kahani

یہ ایک ایسی رانی کی کہانی ہےجو’صنف نازک‘ ہونے کے باوجود انگریزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔انہیں لوگ آج بھی ایک بہادر خاتون کے طور پر یاد کرتے ہیں اور تاریخ کے اوراق میں ان کا نام اب بھی روشن نظر آتا ہے۔

کہانی:

مانی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کی کہانی یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف جنگ کی ۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ جنگ کے دوران زخمی ہونے پروہ میدان سے نکل گئیں اور ایک صحرا میں کسی فقیر کے پاس پہنچیں اور کہا کہ وہ انہیں زندہ جلادیں تاکہ ان کی خاک بھی انگریزوں کو نہ مل سکے۔

’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ انہیں نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مردہ حالت میں انہیں دیکھ سکتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ:
’جھانسی کی رانی‘ کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکارہ کنگنارناوت رانی لکشمی بائی کے روپ میں نظر آئیں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں جیشو سنگ گوپتا،اتل کولکرنی،سونوسودبھی اہم کردار ادا کریں گے۔

فلم کا میوزک:
اس فلم کا میوزک شنکر احسان لوے ڈائریکٹ کریں گے۔

ہدایت کار:
فلم کے ہدایت کارکرش اس سے پہلے ’’گبر از بیک‘،’کانچی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں لیکن ’مانی کارنیکا ‘ جیسی فلم وہ پہلی بار بنا رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم میرے لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ’جھانسی کی رانی‘ کا کردار سب کے لیے بہت اہم رہا ہے۔

ریلیز:
فلم 27 اپریل کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ’پدماوت ‘ کی طرح اس کی ریلیز موخر ہوجائے کیونکہ فلم پہلے ہی تنازع کا شکار ہوچکی ہے ۔

تنازعات:
فلم سے متعلق تنازع کھڑا کرنے والے برہمن انتہاپسندوں کا الزام ہے کہ فلم میں نامناسب سین ہیں تاہم فلم کے ڈائریکٹر نےا س الزام کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میںکوئی بھی سین ایسا نہیں۔

 

 

 

 

تازہ ترین
تازہ ترین