سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں 22افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گاؤں کے ہر شخص کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ۔
چیف ایگزیکٹیو محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر نصرت ریاض کے مطابق گاؤں کوٹ عمرانہ میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ دتہ نامی اتائی ڈاکٹر کے مہلک علاج سے 15 سال قبل گاؤں میں ایڈز کا مرض پھیلا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر گاؤں میں ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کے لیے کیمپ لگا دیا گیا ہے۔