• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم میں انتشار اور تخریب خود سے ہوئی، اعتزاز احسن

Confusion And Destruction In Mqm Due To Them

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے ایم کیو ایم میں انتشار اور تخریب خود سے ہوئی، بانی ایم کیو ایم نے انہیں چھڑی سے ڈسپلن میں رکھا ہوا تھا، ن لیگ کی اپنی حکومت ہے جب باہر جانا ہوگا شریف خاندان چلا جائے گا۔

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کی کوئی کٹی پتنگ پیپلز پارٹی کی طرف آئے تو کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم میں کوئی تخریب نہیں کی، یہ کراچی کے لاڈلے تھے، بانی ایم کیو ایم نے انہیں چھڑی سے ڈسپلن میں رکھا ہوا تھا، ایم کیو ایم کے بہادرآ باد، پی آئی بی، پی ایس پی اور لندن گروپ بن گئے ہیں، یہ آپس میں جھگڑ رہے ہیں، ہر کوئی دوسرے کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز کو چاہیے نیب عدالت کے سامنے پیش رہیں، نیب عدالت نے ان کو لندن جانے سے نہیں روکا، نیب نے حکومت کو لکھا ہے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، مریم نواز کو عدالتوں کا شکر گزار ہونا چاہیے یہ ضمانتوں پر گھوم رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے کسی شخص پر الزام لگتا ہے تو ان کی ضمانت بھی نہیں ہوتی اور انہیں جیل میں رکھا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین