بحریہ ٹائون کی جانب سے لاہور میں اسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی پہلی برانچ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ سی ای او بحریہ ٹائون احمد علی ریاض ملک نے چیئرمین اسکارٹس انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ زین ملک‘ سی ای او نوید امین خواجہ کے ہمراہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد علی ریاض ملک نے کہا کہ بینک برانچ کا مقصد غریب لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ جو لوگ بحریہ ٹائون میں گھر بنائیں گے یا پلاٹ خریدیں گے اُنہیں انتہائی کم شرح پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
انیس فروری کو کراچی میں بھی بینک کی برانچ کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ فروری کے آخر میں راولپنڈی میں بھی برانچ کا آغاز ہو گا۔
اسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اب ایکویٹی کمپلائنٹ ہے اور 1.2ارب روپے کی انویسٹمنٹ کے بعد تمام لائسنسز کی تجدید ہو چکی ہے۔
بینک نے نئی انتظامیہ کی پالیسی کے تحت تمام فعال کھاتے داروں کو جمع شدہ مارک اپ/منافع سمیت تمام ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔