• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فلم، ایک کہانی: 102 ناٹ آئوٹ، 27 سال بعد دو فنکاروں کا ’ملن‘

One Movie One Story 102 Not Out 2 Actor Work To Gather After 27 Years

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے اور کیوں نہ ہوگا، فلم میں 27 سال کے بعد امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک ساتھ جلوہ گر جو ہورہے ہیں۔ جی ہاں۔۔ بالکل ٹھیک سنا آپ نے۔

102 not out 03_l
سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عجوبہ‘ میں امیتابھ بچن اور رشی کپور نے دو، دوستوں کا کردار بنھایا تاہم اس فلم کے بعد دونوں اداکار ایک ساتھ نظر نہیں آئے لیکن اب27سال بعد یہی دونوں فنکار ایک باپ اور بیٹے کے روپ میں دکھائی دیں گے۔


کہانی:
102 ناٹ آئوٹ ایک کامیڈی فلم ہے ،جس میں باپ اور بیٹے کی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت دکھائی دے گی۔ فلم میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپورمرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں امیتابھ کو 102 سالہ بوڑھا مگر زندگی سے محبت کرنے والا، ہنس مکھ اورزندہ دل انسان دکھایا ہے، جس کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کا ’ معمر ترین شخص‘ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرے۔

عمررسیدہ ہونے کے باوجود امیتابھ پوری فلم میں اپنے بیٹے یعنی رشی کپور کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے نظر آئیں گے جبکہ رشی کپور ایک سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں۔
102 not out 02_l
بیٹے کی سنجیدگی باپ کو ذرا نہیں بھاتی اور تب ہی ایک دن وہ اُسے کہتے ہیں’ایک پتر کو وردھ آشرم بھیجنے والا میں دنیا کا پہلا باپ بنوں گا‘ اورپھر اس جملے کے بعد امیتابھ کی زوردار ہنسی نے ٹریلر میں جان ڈال دی۔


فلم کی کاسٹ:
ہدایتکار امیش شکلا کی فلم‘102 ناٹ آؤٹ‘ کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، رشی کپور شامل ہیں جو فلم میں لیڈنگ رول کرتے دکھائی دیں گے۔


میوزک:
اس فلم کے میوزک دائریکٹر ڈنائل بی جارج اور سلیم سلیمان ہیں، تاہم اس فلم کے گانے ابھی ریلیز نہیں ہوئے ہیں، لیکن میوزک دائریکٹرز کے مطابق گانے جلد عوام کے لیے ریلیز کے دیے جائیں گے۔



ہدایت کار:
ہدایت کار ’امیش شکلا‘ 102 ناٹ آؤٹ سے قبل بالی ووڈ کی کئی فلمیں بنا چکے ہیں، جن میں ’او مائی گاڈ، آل از ویل‘ اور دیگر شامل ہیں۔

اس فلم سے متعلق شکلا جی کا کہنا ہے کہ وہ جب انہوں نے یہ فلم بنانے کا سوچا تو سب سے پہلے امیتابھ کا نام ان کے ذہن میں آیا اور جب اُن سے اس کردار کےحوالے سے بات کی گئی تو وہ مان گئے۔

102 not out 05_l

امیش شکلا کو اپنی فلم کے لیے باپ مل گیا لیکن جب بیٹا ڈھونڈنے کی بات آئی توان کو فوراً ’چنٹو جی‘ کا خیال آیا۔ اُہ ہو چنٹو جی مطلب رشی کپور۔۔۔

رشی کپور سےاس فلم کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے خوشی خوشی ہامی بھر لی۔ اُن کے لیے یہی بہت بڑی بات تھی کہ ان کو27 سال بعد بگ بی کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

102 not out 04_l
ریلیز:
رپورٹ کے مطابق فلم’ 102 ناٹ آوٹ‘ 4 مئی کو بھارت بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین