• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبہار، طالبہ کو سوشل میڈیا پربلیک میل کرکے لاکھوں بٹورنے والا گروہ گرفتار

Todays Print

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو پولیس نے سادہ لوح طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا کر لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا ۔فرسٹ کی طالبہ مسماۃ نمرا سکنہ پھند و روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ چند ماہ قبل فیس بک میسنجر کے ذریعے اسے ایک میسج آیا جس پر اس کا رابطہ حاشر نامی لڑکے سے ہوا چند دنوں تک بات چیت کے ذریعے حاشر نے اس سے وٹس اپ کا نمبر مانگا اس کے بعد ان کے مابین رابطے ہونے لگے جس کے بعد حاشر نے اس سے چند فوٹو اورویڈیوز مانگی جو اس نے سینڈ کردی اس کے بعد حاشر اوراس کے دوست نے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے کی صورت میں فوٹوز اور ویڈیوز یو ٹیوب پر ڈڈالنے کی دھمکی دی اور راستے سے اغواء کرنے کی بھی دھمکی دی ان سے جان چھڑانے کے لئے اس نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کیا لیکن اس کے باوجود بلیک میلنگ کاسلسلہ ختم نہیں ہوا آخر کار اس نے تنگ آکر گھر سے دو لاکھ روپے چوری کرکے حاشر اوراسکے دوست شہاب کو دئیے لیکن اس کے باوجود وہ اسے بلیک میل کرتے رہے اس دوران اس کی منگنی ہو گئی جس کے بعد ان دونوں لڑکوں نے اس کی فوٹو زاور ویڈیو زسوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا دیں اوراس کے سسرال کوبھی فوٹوز اور ویڈیوز بھیج دیں جس پر اس نے تنگ کر تھانے میں رپورٹ درج کرائی پولیس نے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا پولیس کا کہناہے کہ مدعیہ کے والد نے انہیں بتایا کہ اس کے گھر سے پیسے چوری ہوئے تو اس دوران گھر میں تلخ کلامی بھی ہوئی لیکن کوئی یہ بات تسلیم نہیں کررہاتھا کہ پیسے کس نے لئے ہیں اس کے بعد وہ پیسے اپنے بھائی کے گھر رکھا کرتاتھا ۔مدعیہ کے مطابق ملزمان اسے اغواء کرنے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے ۔

تازہ ترین