پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینج نے سمال ٹریڈرز اینڈانڈسٹریز مردان کے نومنتخب صدر کو ذمہ داریاں نبھانے سے روک دیاگیا اور مردان چیمبر آف کامرس کو نوٹس جاری کردیاہے ،سمال انڈسٹریز اینڈٹریڈرز کے سابق صدر انورحسین کی جانب سےدائر رٹ کی گزشتہ روز سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر یاسین رضا نے عدالت کوبتایاکہ مخالف گروپ نے درخواست گزار جو کہ سمال ٹریڈرز کے صدر تھے کا جعلی استعفیٰ پیش کرکے اپنے گروپ کےامیدوار کو جعلسازی سے صدر بنایاگیاہے ، عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نئے صدر کو کام سے روک دیا اور مردان چیمبر آف کامرس کو نوٹس جاری کردیا۔