چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی محکمہ تعلیم کو کراچی کے فٹ پاتھ اسکول کو نہ چھیڑنے کا حکم جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فٹ پاتھ اسکول ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئیجس میں عدالت نے سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جب تک حکومت سندھ متبادل جگہ فراہم نہیں کرتی، فٹ پاتھ اسکول چلتا رہے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کو بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم فٹ پاتھ اسکول کو نہ چھیڑے۔
چیف جسٹس نے فٹ پاتھ اسکول کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ '5 لاکھ روپے سپریم کورٹ رجسٹرار سے لیں، خرچ کریں اور بعد میں واپس جمع کرا دیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب قائم فٹ پاتھ اسکول کو سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سربراہ ناہید درانی نے دو دن کے اندر ختم کرنے کا کہا تھا۔
واضح رہے کہ اسفٹ پاتھ اسکول میں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔