• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پر امریکا اپنی گرفت کھوچکا،رپورٹ

The Us Lost Its Grip On Islamabad Report

برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکا اسلام آباد پر اپنی گرفت کھوچکا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو پرویز مشرف جیسا سمجھ کر غلطی کی ۔

برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق پاک فوج مشرف کے دور سے زیادہ پر اعتماد ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ سے پاکستان کو احساس ہوگیا کہ گزشتہ70سال تک امریکا پر اعتبار کرکے غلطی کی تھی،اب پاکستان کو نہیں دنیا کو ڈو مور کی ضرورت ہے۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جنرل باجوہ ڈاکٹرئن امریکی دھمکیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہےاور اب دنیا سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

برطانوی تھنک ٹینک کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مسلسل جنگ اور مشرقی سرحدپر حالات نے فوج کو پہلے سے زیادہ سخت جان بنادیا ۔

رپورٹ کے مطابق روس ،چین ،ترکی اور ایران اب پاکستان کے دفاع کے لئے سامنے آئے ہیں جو اس بات کا اظہار ہے کہ امریکا اسلام آباد پر اپنی گرفت کھوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج امریکی فوجی امداد میں کٹوتی اور سرحد پار سے امریکی کارروائیوں سے پیداہونے والے تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

تازہ ترین