پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لوگوں کو یقین ہے کہ انہیں سزا ہوگی۔
لاہور میں پارٹی رہنما عابد صدیقی کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف خودکش بمبار بن چکے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ میاں صاحب چیف جسٹس اور ایک سیشن جج پر حملہ آور ہورہے ہیں،وہ نام چیف جسٹس کا لیتے ہیں اور سناتے نچلے جج محمد بشیر کو ہیں۔
اعتزاز احسن کا یہ بھی کہناتھاکہ ان کے مامے چاچے سب فوج کے قدموں میںاور مریم نوازشریف اپنے والد کے قدموں میں بیٹھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے پر سزا پائیں گی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خود پر لگنے والے الزام کے جواب میں فوری پریس کانفرنس کرتے ہیں لیکن نواز شریف اور ان کی بیٹی کے حق میں بیان دینے کو تیار نہیں۔