• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان،سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3دہشتگرد ہلاک،2فرار،راکٹ لانچر اور جدید اسلحہ برآمد

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)ڈیرہ غازیخان میں فورسز کےدہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں3 دہشت گردہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے آپریشن ردالفسادجاری ہے،اسی سلسلے کی کڑی میں ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیادپر مشترکہ آپریشن کیاگیا جس میں حساس اداروں کے ساتھ پنجاب رینجرز اور ایلیٹ پولیس فورس نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں3 دہشت گرد ہلاک جب کہ پنجاب رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔آپریشن میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد بھی کیاگیاجسے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیاجانا تھاتاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کی سازش کو ناکام بنادیا گیا۔برآمد کئے گئے اسلحے و بارودی مواد میں تیار آئی ای ڈی، راکٹ لانچر ،اے کے 47 گن اور دستی بم سمیت دیگر سامان بھی شامل ہے۔
تازہ ترین