• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ میں چانڈیہ برادری کے افراد کی جانب سے میہڑ سانحہ میں ایم پی اے سردار چانڈیو اور اسکے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف سچوا کے رہنما برکت چانڈیو، میر نور النبی، اعجاز چانڈیو،حسین خان چانڈیو، لطاف چانڈیو، عامر چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں تاہم بعض شر پسند اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہمارے سردار اور اسکے بھائی کو پھنسانے کی کوشش کر کے انکی ریپوٹیشن متاثر کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہ عمل نا قابل برداشت ہے۔
تازہ ترین