• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی تقاریرکی نشر و اشاعت پر پابندی ختم کی جائے، متحدہ سینیٹرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز نے کہا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے صریحاً منافی ہے اور اس پابندی کو حق پرست عوام اب مزید برداشت نہیں کرینگے۔ حق پرست سینیٹرز نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر عائد غیر جمہوری اور غیر آئینی اور متعصبانہ پابندی کا فی الفور خاتمہ کریں بصورت دیگر عوام اس پابندی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین