• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: ننھا بچہ گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ نکلا

چھوٹے بچے عموما شرارتی ہی ہوتے ہیں جن کی ایک ایک شرارت پر نظر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ بچوں کے بارے میں ذرا سی غفلت کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

جی ہاں۔۔ایسا ہی ایک واقعہ برازیل میں دیکھنے کو ملا جہاں ننھا بچہ بھاری بھرکم گاڑی کے نیچے آکر بھی بچ نکلا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو آدمی گاڑی کی ڈگی کھولے باتوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک بچہ گاڑی کے آگے آکر بیٹھ گیا اور کھیلنے لگا،کئی دیر تک باتوں میں مصروف ان دونوں آدمیوں کا دھیان بچے کی طرف نہ گیا ۔

جیسے ہی ان میں ایک شخص نے تیزی سے گاڑی چلائی تویہ بچہ گاڑی کے نیچے آگیا لیکن کہتے ہیں نا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،یہ ننھا بچہ بھاری بھرکم گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود صحیح سلامت بچ گیااور خراش تک نہ آئی۔

تازہ ترین