• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، برطانوی وزیراعظم

Islam Gives Lesson Of Peace And Love

اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کےلیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کےلیے کھول دی گئیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہاہےکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔

جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔

تازہ ترین